جاپان ۔وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔۔ نئے الیکشن کا اعلان

Oct 14, 2021 | 13:21:PM
جاپان کے نئے وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی
کیپشن: پارلیمنٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کےنئےوزیراعظم نےپارلیمنٹ تحلیل کردی، وزیراعظم فُومیو کیشیدا نے 4 اکتوبر کو اعلان کر دیا تھا کہ 31 اکتوبر کو انتخابات کرائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ فُومیو کِیشِیدا کو اکتوبر میں ہی ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کیا گیا اور انہیں اسی ماہ حکمراں جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کا سربراہ بھی چنا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ ابھی کورونا وبا میں کمی آ رہی ہے اس لئے یہ موقع انتخابات کے لئےبہترین ہے۔

دوسری جانب جاپان کی موجودہ پارلیمان کی معیاد21 اکتوبر تک مکمل ہو رہی ہے تاہم کورونا وبا اور دیگر مسائل کے باعث نئے انتخابات کی تاریخ کے اعلان میں مسلسل تاخیر کی ہو رہی تھی۔

واضح رہے کہ جاپان کے سابق وزیر اعظم یوشی ہیڈے سُوگا نے اقتدار سنبھالنے کے دو سال بعد گزشتہ ماہ ہی استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پارٹی اور حکومتی سربراہ کے طور پر 64 سالہ فُومیو کِیشِیدا کا انتخاب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شادی والے گھر میں ماتم۔۔ دولہا سمیت 5 افراد جاں بحق