روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرمعمولی سستا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کمی ہوئی ۔انٹر بینک میں ڈالر 280.76 روپے سے کم ہوکر 280.72 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 281.75 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 11 پیسے کمی سے 372.31 روپے ، یو اے ای درہم 1 پیسے کم ہوکر 77.42 روپے کا ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 1.06 روپے اضافے سے 329.66 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 75.59 روپے پر برقرار رہا۔
ادھرپاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا۔ہنڈریڈ انڈیکس 1277 پوائنٹس اضافے سے 161935 کی سطح پر بند ہوا ۔کاروبار کے دوران بلند ترین سطح 162118 کم ترین سطح 160791 رہی۔
یادرہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 160657 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کرتباہ