ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹورنامنٹ؛بھارتی کھلاڑی نے 32 گیندوں پر سینچری بنا ڈالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹورنامنٹ 2025 جاری ہے،بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ویبھو سوریا ونشی نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے خلاف میچ میں 32 گیندوں پر سینچری بنا ڈالی۔
دوحہ میں کھیلے جا رہے ٹورنامنٹ میں انڈیا اے بمقابلہ یو اے ای کے میچ میں بھارتی کھلاڑی ویبھو سوریاونشی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،بھارتی کھلاڑی نے صرف 17 گیندوں پر نصف سینچری مکمل کی اور 32 گیندوں پر ہی سینچری داغ ڈالی۔ آج کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
قبل ازیں ایشیا کپ رائزنگ سٹارز میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 40 رنز سے شکست دے دی۔
دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے تاہم ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بناسکی۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے: سری لنکا کی پاکستان کےخلاف بیٹنگ جاری