پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر ورائیچ )پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے لئے نامزد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل راٹھور پی پی کیجانب سے آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہمیشہ کہتا تھا پیپلزپارٹی آپسی مشاورت کے ساتھ تمام فیصلے کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد واقعہ ، ملز م کرائے پر کمرہ دینے والا مالک مکان گرفتار ، تہلکہ خٰیز انکشافات سامنے آگئے
تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پیپلزپارٹی کے دل کے قریب ہے، پوری کوشش کریں گے کشمیریوں کیلئے آسانیاں لیکر آئیں۔
فیصل راٹھور پی پی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔