تاجکستان کے وزیر دفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

Nov 14, 2025 | 10:47:AM
تاجکستان کے وزیر دفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابرزادہ امام علی عبداللہ رحیم نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں ممالک نے دونوں افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران فوجی تربیت، انسدادِ دہشتگردی اور علاقائی امن و استحکام جیسے اہم شعبوں پر بھی اتفاق رائے ہوا۔

تاجک وزیر دفاع نے پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی امن کے لیے کردار کو بھرپور سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے خطے میں امن کے قیام کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہفتے کو چھٹی کا اعلان

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تاجکستان کے ساتھ دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔