موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Nov 14, 2023 | 20:16:PM
موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت   ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں  میں سرد رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  بدھ کے روزموسم  اسلام آباد اور خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں   مو سم سرد اور خشک رہے گاجبکہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں صبح  کے اوقات میں دھند پڑنےکا امکان ہے۔

اس کے علاوہ  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں   مو سم خشک جبکہ مری، گلیات میں سرد  رہے گا،تاہم صبح    کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ،   فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ،    بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں   دھند چھائےرہنے کاا مکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور سندھ  کے بیشتر اضلاع میں   مو سم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا جبکہ  کشمیر  اورگلگت بلتستان میں مو سم سرد اور خشک رہےگا۔