بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان

May 14, 2026 | 23:30:PM
بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سلہٹ ٹیسٹ میں  بابراعظم فٹ ہو کر میچ کھیلیں گے۔ بابر اعظم ، امام الحق کی جگہ ٹیم میں آئیں گے۔

امام الحق  نے پہلے ٹیسٹ میں 45 اور 2  رنز بنائے تھے۔ ان کے علاوہ شاہین آفریدی کو  بھی ڈراپ کرنے کی تجویز ہے، ان کی جگہ خرم شہزاد لیں گے۔

ٹیم ذرائع کے مطابق  اذان اویس  اور کپتان شان مسعود  اننگز  اوپن کریں گے۔ عبداللہ فضل ون ڈاؤن  اور  بابر اعظم چوتھے نمبر  پر کھیلیں گے۔ سعود شکیل اور محمد رضوان کو ایک اور لائف لائن ملےگی۔

سلہٹ میں اگلے ایک ہفتے بارش ہے، اس لیے حتمی الیون کا اعلان میچ سےقبل کیا جائےگا، میچ بارش سے متاثر ہونےکا امکان ہے۔

 خیال رہے کہ  پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ ہفتے سے سلہٹ میں شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل بنگلہ دیش کو بڑا جھٹکا لگ گیا

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: