پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل دو اہم بنگلادیشی کھلاڑی ان فٹ

May 14, 2026 | 21:13:PM
پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل دو اہم بنگلادیشی کھلاڑی ان فٹ
کیپشن: بنگہ دیشی کھلاڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ سے قبل بنگلادیش کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔ 

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق اوپننگ بیٹرز شادمان اسلام اور محمود الحسن ان فٹ ہوگئے۔ دونوں کھلاڑی میرپور ٹیسٹ میں دوران فیلڈنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ممکنہ متبادل کھلاڑی کے طور پر ذاکر حسین کو طلب کرلیا ہے۔ 
ذاکر حسین نے سلہٹ میں ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی سی بی شادمان اسلام اور محمود الحسن کی فٹنس کی صورتحال کا جائزہ لے گا۔

خیال رہے کہ میرپور ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی رہائی؟  بڑا دعویٰ سامنے آ گیا