پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سٹوڈنٹس 2 سال میں 20 لاکھ بڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اداروں میں زیر تعلیم سٹوڈنٹس کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ سی ایم مریم نوازکی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے دو برسوں میں 20 لاکھ سے زائد نئے سٹوڈنٹس کا اندراج ہوا۔
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بتایا ہے کہ پنجاب دنیا کا سب سے بڑا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایجوکیشن ماڈل بن گیا ہے۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا بجٹ 85 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ دو سال میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیش کی فنڈنگ میں 250 فیصد اضافہ ہوا۔ فاؤنڈیشن نے پنجاب میں ایک لاکھ کے قریب روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے۔ 30 ہزار سے زائد افراد سکولوں کے مالک بن گئے۔
رانا سکندر حیات نے بتایا کہ صرف دو سال میں 12 ارب روپے کی لاگت سے 300 نواز شریف سکول آف ایمیننس قائم کیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کا ہدف ہے کہ ہر یونین کونسل تک معیاری تعلیم پہنچائی جائے۔ سکول آؤٹ سورسنگ مکمل میرٹ پر کی جا رہی ہے۔ آئندہ 2 سال میں پنجاب حکومت کا 50 لاکھ سٹوڈنٹس تک رسائی کا ہدف ہے۔
رانا سکندر حیات نے حالیہ ہفتوں کے دوران ملک کے دوسرے صوبوں میں امتحانی نظام میں شدید خرابیاں سامنے ٓٓنے کے حوالے سے کہا کہ پیف کے امتحانات میں ایک بھی پرچہ لیک نہیں ہوا۔ گرمی کی چھٹیوں میں سمر کیمپ لگانے پر مشاورت جاری ہے۔