حکومت کاریٹیلرز کیلئے نئی سکیم متعارف کرانے کا پلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات کا دوسرا دن ، وفاقی حکومت کاریٹیلرز کیلئے نئی سکیم متعارف کرانے کا پلان ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی تاجروں کیلئے ایک آسان سکیم متعارف کرانےکی تجویز ہے،سکیم کے تحت سالانہ فروخت کی بنیاد پرایک فیصد ٹیکس کی تجویززیر غور ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ سکیم میں شامل رجسٹرڈتاجروں کاٹیکس واجب الادا رقم پچھلے سال سے کم نہیں ہوگی،ان تاجروں کو پوائنٹ آف سیل رجسٹریشن سے استثنیٰ دینے کی تجویزہے، ایسے تاجرصرف ایک صفحے پر مشتمل سادہ ٹیکس گوشوارہ جمع کرائیں گے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تاجروں کیلئے نئی سکیم متعارف کرائی جائے گی،آئی ایم ایف کے ساتھ زرعی انکم ٹیکس کے اہداف مقرر کرنے پر بات چیت ہوگی،زرعی انکم ٹیکس کیلئے کاشتکاروں کی رجسٹریشن شروع کرانے کی تجویززیرغورہے،وفاق اور صوبوں کے درمیان ٹیکس محاصل بڑھانے کے حوالے سے تجاویز پر غور ہوگا،آئندہ مالی سال کیلئے صوبوں کےسرپلس بجٹ سے متعلق بات چیت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہو گیا