بیرون ملک میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں داخلے کے خواہش مند طلبہ کیلئے نئی ہدایات جاری 

May 14, 2026 | 18:28:PM
بیرون ملک میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں داخلے کے خواہش مند طلبہ کیلئے نئی ہدایات جاری 
کیپشن: پی ایم ڈی سی عمارت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بیرون ملک میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں داخلے کے خواہش مند طلبہ کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں ۔

ایم ڈی کیٹ میں کم از کم 50 فیصد نمبر یا بیرون ملک سے مساوی امتحان میں کامیابی لازم قراردیدی،ایف ایس سی پری میڈیکل یا مساوی امتحان کم از کم 60 فیصد نمبرز کے ساتھ پاس ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔

پی ایم ڈی سی نے کہاہے کہ بیرون ملک اداروں میں داخلہ لینے والے تمام طلبہ مقررہ معیار پر سختی سے عمل کریں۔ طلبہ آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ پروویژنل رجسٹریشن اور این آر ای کیلئے اہل تصور کیا جائے، پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ طلبہ مزید معلومات کیلئے پی ایم اینڈ ڈی سی کی سرکاری ویب سائٹ⁠ ملاحظہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی رہائی؟  بڑا دعویٰ سامنے آ گیا