ریاست مخالف ٹویٹ؛ فلک جاوید کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہین عتیق) فلک جاوید کے خلاف ریاست کے خلاف ٹویٹ کرنے کے کیس کی سماعت اکیس جون تک ملتوی ہوگئی۔
ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار نعیم نے فلک جاوید کے خلاف ریاست کے خلاف ٹویٹ کرنے کے کیس کی سماعت کی،عدالت میں فلک جاوید پر فرد جرم عائد ہونا تھی ،وکلاء نے فلک جاوید کو بری کرنے کی درخواست فائل کر دی ۔
ایڈیشنل سیشن جج نے ایف آئی اے کو اکیس جون کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت میں فلک جاوید کو جیل سے لا کر پیش کیا گیا جبکہ صنم جاوید کو پیش نہیں کیا گیا اورعدالت کو بتایا گیاکہ وہ بیمار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
فلک جاوید اور صنم جاوید کے خلاف ایف آئی اے نے ریاست کے خلاف ٹویٹ کرنے کے الزام میں چالان پیش کر رکھا ہے۔