قطر سے ایل این جی لانے والا دوسرا جہاز آبنائے ہرمز عبور کرکے کراچی پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قطر سے ایل این جی لانے والا دوسرا جہاز آبنائے ہرمز سے گزر کر کراچی پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایل این جی جہاز آبنائے ہرمز میں روکے جانے کے بعد دوبارہ کراچی کی جانب روانہ ہوا تھا جو اب کراچی پہنچ چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے بعد تین ایل این جی جہاز کراچی پہنچے ہیں۔
ان جہازوں میں سے ایک جہاز امریکہ، دوسرا متحدہ عرب امارات اور تیسرا قطر سے پورٹ قاسم پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں:حکومت نے ایم ایل ون منصوبے کو شروع کرنے کا اعلان کر دیا