حکومت نے ایم ایل ون منصوبے کو شروع کرنے کا اعلان کر دیا

May 14, 2026 | 10:12:AM
حکومت نے ایم ایل ون منصوبے کو شروع کرنے کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزارتِ ریلوے نے قومی اسمبلی میں کراچی سے پشاور تک 1,726 کلومیٹر طویل مین لائن (ایم ایل) ون ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا تفصیلی منصوبہ پیش کردیا ہے۔

حکومتی دستاویزات کے مطابق یہ میگا منصوبہ 5 مراحل میں مکمل کیا جائے گا جس پر مجموعی طور پر 6.66 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں 480 کلومیٹر طویل کراچی تا روہڑی ریلوے سیکشن پر کام شروع کیا جائے گا۔

اس منصوبے کی سنگ بنیاد تقریب رواں سال متوقع ہے۔

وزارتِ ریلوے کے مطابق کراچی تا روہڑی سیکشن کی تعمیراتی لاگت تقریباً 2 ارب ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ اس مرحلے کو 3 سال میں مکمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:مہنگائی میں اضافے کا خدشہ، آئی ایم ایف کی نئی شرائط سامنے آگئیں

دوسرے مرحلے میں 449 کلومیٹر طویل روہڑی تا ملتان ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جس پر ایک ارب 26 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔

 وزارت نے بتایا کہ یہ مرحلہ بھی 3 سال میں مکمل ہوگا، تیسرے مرحلے میں 334 کلومیٹر طویل ملتان تا لاہور سیکشن کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق اس حصے پر تقریباً 88 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے جبکہ اسے دو سال میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

چوتھے مرحلے کے تحت لاہور تا راولپنڈی ریلوے ٹریک کو جدید بنایا جائے گا۔