بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کا دن،کون کون ملے گا؟

May 14, 2026 | 09:50:AM
بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کا دن،کون کون ملے گا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ارشاد قریشی)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کا دن مقرر ہے ۔
پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے گزشتہ روز چھ ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوائی گئی تھی۔
ملاقات کرنے والوں میں سید رضا گیلانی، طاہر اقبال، میاں فیاض،ایم پی اے قاضی احمد اکبر، مہوش جنجوعہ اور عبدالحکیم زرین شامل ہیں۔
 فہرست میں شامل رہنما آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے،اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں،راولپنڈی شہر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات نےاسرائیلی وزیراعظم کے دورے کی تردیدکردی
پولیس ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں،داہگل ،فیکٹری ناکے ،ماربل فیکٹری ناکے گیٹ نمبر 1 اور 5 پر پولیس کی عارضی پکٹس لگائی گئی ہیں ۔