کراچی: ایف بی ایریا میں بدبخت بیٹوں نے والد کی جان لے لی

May 14, 2025 | 22:18:PM
کراچی: ایف بی ایریا میں بدبخت بیٹوں نے والد کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں قتل کی ہوئی ایسی لرزہ خیز واردات جسے سن کر اپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے دو سگے بیٹوں نے مل کر باپ کو چھریوں کے وار سے اس بات پر قتل کردیا کہ وہ کمانے کے لئے کہتا تھا۔

کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں قتل کی ہوئی ایسی لرزہ خیز واردات جسے سن کر اپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے دو سگے بیٹوں نے مل کر باپ کو چھریوں کے وار سے اس بات پر قتل کردیا کہ وہ کمانے کے لئے کہتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ والد سے اکثر جھگڑا ہوتا تھا باپ کو پہلے کھانا کھلایا ، اسکے بعد ایک بھائی نے منہ پر تکیہ رکھا دوسر ے نے تیز دھار چھرے سے 17 وار کئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لاش بوری میں بند کر کے موٹر سائیکل پر ٹھکانے لگانے لے جا رہے تھے، پولیس نے ملزمان کو روک کر تلاشی لی تو بوری سے لاش ملی، مقتول کے دونوں بیٹوں ابراہیم اور افضل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے تحقیقات مکمل کر کے ملزمان کا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:کنول شوزب،علیمہ خان کیخلاف کھل کر بول پڑیں، ویڈیو لیک

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: