مسلم لیگ ن نے حافظ عبدالکریم کو سینیٹ کی نشست پر اپنا امیدوار نامزد کردیا

May 14, 2025 | 16:29:PM
مسلم لیگ ن نے حافظ عبدالکریم کو سینیٹ کی نشست پر اپنا امیدوار نامزد کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیرعلامہ ساجد میر کی وفات کے بعد پنجاب سے سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر انتخابات 29 مئی کو ہونگے۔

صوبائی الیکشن کمیشن آفس سے دو امیدواروں حافظ عبدالکریم اور علامہ ہشام الہی ظہیر نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیےاورکل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز ہے۔

مسلم لیگ ن نے ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث حافظ عبدالکریم کو سینیٹ کی نشست پر اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف نے حافظ عبدالکریم کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ژوب اور گرد و نواح میں زلزلہ، شدت 4.4 ریکارڈ

ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے پروفیسر ساجد میر کے فرزند احمد میر کو سینیٹ نشست کی پیشکش کی تھی جس سے انہوں نے معذرت کر لی،احمد میر نے نواز شریف سے کہا کہ سینیٹ کی نشست پروفیسر ساجد میر کی ذاتی نہیں بلکہ جماعت کی تھی،حافظ عبدالکریم سینیٹ نشست کے لیے بہترین امیدوار ہیں۔