سوزوکی جی ڈی 110 کی قیمت کتنی؟موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر

May 14, 2024 | 09:11:AM
سوزوکی جی ڈی 110 کی قیمت کتنی؟موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آ گئی،’جی ڈی 110‘ سوزوکی کی ایک مقبول موٹرسائیکل ہے جو اپنے خوبصورت ڈیزائن اور طاقتور انجن کے باوجودبہترین مائیلج دینے کے حوالے سے پسند کی جاتی ہے۔

حالیہ عرصے میں جہاں دیگر موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، سوزوکی جی ڈی 110کی قیمت بھی بڑھتے ہوئے 3لاکھ 52ہزار روپے ہو چکی ہے,سوزوکی جی ڈی 110میں سنگل سلنڈر فور سٹروک، ایئرکولڈ، ایس او ایچ سی انجن دیا جا رہا ہے جو 113سی سی طاقت کا حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگی بجلی سے پریشان افراد کی سنی گئی،سولر پینلز کے ریٹ گر گئے

انجن کی یہ طاقت 4سپیڈ میش ٹرانسمیشن سسٹم کے ذریعے ٹائرز کو منتقل کی جاتی ہے، اس کے فیول ٹینک میں 9لیٹر پٹرول کی گنجائش ہے اور اس بائیک کا وزن 108کلوگرام ہے۔

بائیک میں کک سٹارٹ کے ساتھ سیلف سٹارٹ کا فیچر بھی مہیا کیا گیا ہے۔