حکومت ختم ہونے کے باوجود2 سابق وفاقی وزرا سرکاری رہائشگاہ پر قابض

May 14, 2022 | 19:53:PM
تحریک انصاف، حکومت ختم، سابق وفاقی وزرا، سرکاری رہائشگاہ پر قابض،
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے باوجود 2 سابق وفاقی وزراتاحال سرکاری رہائش گاہ پر قابض ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق دو سابق وفاقی وزرانے کابینہ ختم ہونے کے ایک ماہ بعد بھی سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی،ذرائع کے مطابق کابینہ ختم ہونے کے بعد15 دن تک وزیر سرکاری رہائش گاہ استعمال کر سکتے ہیں،پی ٹی آئی حکومت کی کابینہ 10 اپریل کو ختم ہو گئی تھی ،ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے تاحال سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی،سابق وزیر نورالحق قادری نے بھی اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی ۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت حسین نے بھی ٹوئٹر جوائن کرلیا