سیالکوٹ کی صورتحال ۔ پی ٹی آئی نے بھی بڑا فیصلہ کرلیا

May 14, 2022 | 11:07:AM
سیالکوٹ کی صورتحال ۔ پی ٹی آئی نے بھی بڑا فیصلہ کرلیا
کیپشن: پی ٹی آئی جلسہ(فائل فوٹو)
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیالکوٹ  میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کرنے پر پی ٹی آئی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کی صورتحال پرپی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اجلاس میں شریک ہوگی۔ اجلاس میں سیالکوٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان موجودہ صورتحال پر مرکزی قیادت سے مشاورت کریں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے  کہ لندن جانے سے پہلے پالیسی کوئی اور تھی، پنجاب کی انتظامیہ بلاوجہ نہ گھبرائے، ہمیں قانونی حق سے نہیں روکا جاسکتا، کارکن پر امن رہیں، قانون ہاتھ میں نہ لیں لیکن جلسہ ضرور کرنا ہے، حکومت جو آگ لگا رہی ہے وہ سیالکوٹ تک محدود نہیں رہے گی، کوئی ہلاکت ہوئی تو پنجاب حکومت ذمہ دار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری۔ شفقت محمود نےحکومت کو  بڑی وارننگ دیدی