عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری  

May 14, 2022 | 10:03:AM
عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری  
کیپشن: عازمین حج (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سے سہولت اٹھانے والے ممالک میں شامل  ،روڈ ٹومکہ پراجیکٹ کو اسلام آباد کے بعد ملک کے تمام ایئر پورٹس تک رسائی دینے کا پلان بھی  تیار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت پاکستانی عازمین کی بائیو میٹرک تصدیق  پاکستانی ایئرپورٹس پر کی  جائے گی جس کے بعد وہ سعودی عرب میں اترتے ہی مختصر وقت میں اپنی رہائش گاہوں کی طرف جاسکیں گے۔روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی  توسیع کیلئے وزارت مذہبی امور کی دعوت پر سعودی وفد پاکستان  پہنچ گیا ، وزارت مذہبی امور کی جانب سے معزز مہمانوں کا پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وفد سعودی سفارتخانہ میں  وزارت مذہبی امور اور دیگر متعلقہ اداروں سے ملاقات کے بعد وزارت کے حکام کے ہمراہ لاہور روانہ  ہو گیا، وزارت مذہبی امور کی ٹیم سعودی وفد کو لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس کا دورہ کرائے گی جہاں سعودی وفد لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر کسٹم و ایمیگریشن کاؤنٹرز اور دیگر سہولیات کا جائزہ لے گا۔

یہ بھی پڑھیںگاڑی کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

 وزارت مذہبی امور نے دوسرے مرحلے میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کو لاہور اور کراچی تک توسیع دینے  کی درخواست کی تھی ، اس سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ کو حج 2019 کے موقع پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ اس سال پاکستان کے تینوں بڑے ہوائی اڈوں پر روڈ ٹو مکہ کی سہولت موجود ہو گی  ۔