سات سو روپے کا جھگڑا، دو افراد لڑ لڑ کر زخمی ہوئے، ایک ہی ہسپتال پہنچ گئے

Mar 14, 2026 | 23:16:PM
سات سو روپے کا جھگڑا، دو افراد لڑ لڑ کر زخمی ہوئے، ایک ہی ہسپتال پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیکب آباد: 700 روپے کی لین دین پر ہوٹل مالک اور دکاندار میں جھگڑا بڑھ گیا۔  لڑائی کے دونوں فریق زخمی ہو کر ایک ہی ہسپتال پہنچ گئے۔ 

جیکب آباد میں  ہوٹل کا  مالک شاہزیب لاشاری اور علی خان پٹھان آمنے سامنے آ گئے۔

 جھگڑے کے دوران لاتوں، مکوں اور سریوں کا آزادانہ استعمال ہوا اور دونوں زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔

معلوم ہوا ہے کہ سریئے لگنے سے شاہزیب لاشاری اور احمد علی لاشاری دونوں  زخمی ہوئے۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں لوگ بڑی تعداد میں  تماشا دیکھنے کے لئے  جمع ہو گئے۔

ایک دوسرے کو زخمی کر دینے والے دونوں  زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایک ہی ہسپتال لے جایا گیا۔ 

معلوم ہوا ہے کہ چائے کی پتی کے 700 روپے کے معاملے پر تنازع ہوا۔  چھپر  ریسٹورنٹ کے مالک شاہزیب نے  علی خان سے پتی خریدی ہوئی تھی اور پیسے دینا باقی تھے۔ 

ی بھی پڑھیئے: گوجرانوالہ کی لڑکی نے بھارتی لڑکے سے ورلڈ ریکارڈ چھین لیا،  چیف منسٹر مریم خوش ہو گئیں 

دیگر کیٹیگریز: جرم و سزا