کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چودھری کے والد کی نماز جنازہ ادا ،اہم شخصیات کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان) کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چودھری کے والد کا نماز جنازہ ادا کردی گئی،نماز جنازہ گل دامن سوسائٹی کی مرکزی پارک میں ادا کیا گیا۔
مرحوم کے عزیز و اقارب، اہل علاقہ، پولیس افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی،لاہور کے تاجر، سیاسی و سماجی رہنما بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ سٹی نیوز نیٹ ورک کے ان پٹ ہیڈ زین العابدین، سینئر رپورٹر علی ساہی بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر نماز جنازہ میں شریک ہوئے،ڈی آئی جی سہیل اختر سکھیرا، ڈی آئی جی ڈاکٹر عابد خان ،ڈی آئی جی غلام مبشر میکن، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید ،ڈی آئی جی بابر بخت قریشی، ریٹائرڈ آئی جی ریلوے پولیس رائے طاہر ،ایس ایس پی مستنصر فیروز، ایس ایس پی عمران کرامت بخاری بھی شریک ہوئے۔
ان کے علاوہ ایس پی صدر رانا حسین طاہر، ڈی ایس پی فاروق اصغر اعوان ،ڈی ایس پی محمد افضل، سی سی ڈی قصور کے انسپکٹر ریاض عباس ،انسپکٹر آصف ذوالفقار، انسپکٹر عبد الواحد گجر نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:صرف پانچ ہزار میں الیکٹرک بائیک حاصل کریں؟ نئی سکیم متعارف