روس میں مسلمان رمضان المبارک میں  خصوصی  اہتمام کرتے ہیں ،  ماسکو میں  مساجد فنِ تعمیر کا شاہکار  ہیں؛سفیر فیصل نیاز ترمذی

Mar 14, 2026 | 21:54:PM
روس میں مسلمان رمضان المبارک میں  خصوصی  اہتمام کرتے ہیں ،  ماسکو میں  مساجد فنِ تعمیر کا شاہکار  ہیں؛سفیر فیصل نیاز ترمذی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور ( رپورٹ  ندیم انجم  ) روس میں دو کروڑ مسلمان  رمضان المبارک کا اہتمام  کیسے کرتے ہیں ،  پاکستان کے سفیر  فیصل نیاز ترمذی  نے  ماسکو  سے  وڈیو لنک کے ذریعے 24 نیوز کی  رمضان ٹرانسمیشن نور رمضان میں شرکت کی ، انہوں نے  روس میں رمضان المبارک کی  روایات اور مذہبی جوش و جذبے  کے حوالے سے   گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس میں اسلام کی تاریخ ایک ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ سن 922ء میں وولگا بلغاریا کے حکمران کے اسلام قبول کرنے کے بعد اس خطے میں اسلام تیزی سے پھیلنا شروع ہوا اور وقت کے ساتھ تاتارستان، باشکورتوستان، چیچنیا اور داغستان جیسے علاقوں میں اس نے مضبوط بنیادیں قائم کر لیں۔ آج روس میں تقریباً دو کروڑ سے زائد مسلمان آباد ہیں جو مختلف قومیتوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران روس کی مساجد عبادات اور سماجی سرگرمیوں کا مرکز بن جاتی ہیں۔ ماسکو جامع مسجد، قل شریف مسجد کازان اور گرزنی کی بڑی مسجد سمیت کئی تاریخی مساجد میں تراویح، درسِ قرآن اور اجتماعی افطار کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ روس میں رمضان کی ایک دلچسپ روایت “رمضان ٹینٹ” بھی ہے، جو ایک بڑا خیمہ ہوتا ہے جہاں روزانہ اجتماعی افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس خیمے میں تقریباً چار سو افراد اکٹھے ہو کر روزہ افطار کرتے ہیں جن میں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ مختلف مذاہب اور قومیتوں کے لوگ بھی شریک ہوتے ہیں۔ رمضان ٹینٹ کا مقصد مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی، مکالمہ اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہے۔

 رمضان المبارک کی خصوصی ٹرانسمیشن نورِ رمضان میں  روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی  کا کسی بھی پاکستانی   ٹی وی چینل پر  یہ پہلا انٹرویو ہے  ، ، پاکستانی سفیر نے  کہا کہ   روس  میں مسلمانوں کی بڑی تعداد  ماسکو ، چیچنیا، تاتارستان، باشکور،توستان، چیچنیا اور داغستان میں آباد ہے  جو رمضان المبارک میں  خصوصی  اہتمام کرتے ہیں ،  ماسکو میں  مساجد فنِ تعمیر کا شاہکار  ہیں ان میں  کثیر تعداد  میں مسلمان   نماز ادا کرتے ہیں ،اس موقع پر رمضان ٹینٹ  لگائے جاتے ہیں ، جن میں تین سو سے چار سو افراد  افطار کرتے ہیں ، جبکہ تقریباً دو ہزار افراد ٹینٹ سے باہر ہوتے ہیں م افطار کے بعد وہیں عشاء کی نماز اور تراویح ہوتی ہے ، ان ٹینٹ میں پورا شہر اُمڈ آتا ہے  جن میں غیر  مسلم بھی شامل ہوتے ہیں ، داغستان ، تارستان کے گورنر  منسٹریز اور سفراء اسکا اہتمام کرتے ہیں ، روس میں ثقافت کو بہت اہمیت دی جاتی ہے ، جمعہ الوداع پر سڑکوں پر بھی لوگ موجود ہوتے ہیں ، روسی صدر ولادمیر پوٹن  بہت  خصوصی طور پر  رمضان کو جوش و خروش سے منانے پر زور دیتے ہیں ، رمضان ٹینٹ  میں  غیر ملکی طالبعلموں کی  بہت بڑی تعداد موجود ہوتی ہے انہیں اسلامی کتب  کے مطالعے اور اسلام سے متعلق جاننے کا موقع ملتا ہے ، پاکستان اور روس کے تعلقات  مضبوط ہیں اور انہیں عوامی سطح پر مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے   ، فیصل نیاز ترمذی کا کہنا تھا کہ روس میں  عالمی سطح کا اداب تخلیق ہوا ، شیخوف، داستووسکی ، میکسم گورکی  جیسے  ادیب پیدا ہوئے ، روسی میوزک  بہت خوبصورت ہے ، فیض احمد فیض کا کلام روسی زبان میں ترجمہ ہوا ، دو برس پہلے  سعادت حسن منٹو کی کتاب کا ترجمہ  ہوا ، روس  میں پاکستانی کلچر  کے بارے میں دلچسپی موجود ہے، ہمارے  آرٹسٹ  یہاں آتے ہیں ، 13 سو طالب علم یہاں زیر تعلیم ہیں اور ہماری کوشش  ہے کہ اس مین اضافہ کیا جائے ، المبارک کے دوران   خصوصی افطار کا اہتمام کرتا ہے ، مختلف ممالک کے سفراء  ، روسی مہمان ، پاکستانی شرکت کرتے ہیں ، چاند رات اور عید  بھی جوش و خروش سے منائی جاتی ہے ، یہاں شدید سردی ہے سڑکوں پر برف دکھائی دیتی ہے ،  روس میں  گرمیوں میں 20 گھنٹے اور سردیوں میں سات آٹھ گھنٹے کا روزہ ہوتا ہے ۔ ٹرانسمیشن کے دوران   رمضان ٹینٹ کے مناظر  اور افطار کا جوش و خروش بھی دیکھا گیا  جس سے روسی ثقافت  کے حوالے سے  پاکستانی ناظرین کو آگاہ کرنے میں مدد ملی ۔

دیگر کیٹیگریز: نور رمضان
ٹیگز: