نرسنگ پروگرام میں شہداء کی فیملیز کیلئے پانچ اضافی نشستوں کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے اجلاس میں نرسنگ پروگرام میں شہداء کی فیملیز کیلئے پانچ اضافی نشستوں کی منظوری دے دی گئی۔
پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کا اہم اجلاس وفاقی وزارت صحت میں منعقد ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال نے کی، اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (نمز) میں گریجویٹ بیچلر آف سائنس ان نرسنگ پروگرام کیلئے پانچ اضافی نشستوں کی متفقہ منظوری دی گئی۔
وزارت صحت کے مطابق یہ اضافی نشستیں مسلح افواج کے شہداء کے اہلِ خانہ کیلئے مختص کی گئی ہیں،وفاقی وزارت صحت کے مطابق یہ فیصلہ قومی ہیروز کے خاندانوں کی معاونت اور ان کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب نے مضر صحت ادویات سے متعلق الرٹ جاری کردیا
اجلاس میں نرسنگ اور مڈوائفری کے شعبے کی بہتری اور پیشہ ورانہ معیار کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ نرسنگ کے شعبے میں جدید تعلیم اور تربیت کے مواقع بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔