آپریشن غضب للحق :پاک فوج کی کارروائیاں جاری ،قندھار ایئر فیلڈ آئل سٹوریج سائٹس تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)آپریشن غضب للحق میں پاک فوج کی کارروائیاں جاری، قندھار ایئر فیلڈ کی آئل سٹوریج سائٹس پر حملوں کی ویڈیو جاری کردی گئی،ویڈیو میں حملوں سے پہلے اور بعد کے مناظر واضح نظر آرہے ہیں
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب افغانستان کے شہر قندھار میں واقع قندھار ایئر فیلڈ کی آئل ڈمپ سائٹس کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنایا گیا، کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں حملوں سے قبل اور بعد کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
آپریشن غضب للحق جاری / قندھار ایئر فیلڈ آئل سٹوریج سائٹس
— PTV News (@PTVNewsOfficial) March 14, 2026
12/13 مارچ کی شب قندھار ایئر فیلڈ کی آئل ڈمپ سائٹس پر پاک فوج کے مؤثر حملوں کی ویڈیو جاری ، سیکیورٹی ذرائع
ویڈیو میں حملوں سے پہلے اور بعد کے مناظر واضح نظر آ رہے ہیں سیکیورٹی ذرائع
پاک فوج نے قندھار ایئر فیلڈ آئل… pic.twitter.com/sa1mMAOiXD
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے قندھار ایئر فیلڈ کے آئل ڈمپ کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں آئل اسٹوریج سائٹس تباہ ہو گئیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ آئل اسٹوریج مقامات کو افغان طالبان اور دہشتگرد تنظیمیں اپنی کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہم تیار ہیں، اسرائیل کو جنگ کے میدان میں ’حیرت‘ ہو گی:حزب اللہ
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج مؤثر اور طاقتور کارروائیوں کے ذریعے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ٹھکانوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔