ہم تیار ہیں، اسرائیل کو جنگ کے میدان میں ’حیرت‘ ہو گی:حزب اللہ

Mar 14, 2026 | 10:44:AM
ہم تیار ہیں، اسرائیل کو جنگ کے میدان میں ’حیرت‘ ہو گی:حزب اللہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے خود کو اسرائیل کے خلاف ایک ’طویل جنگ‘ کیلئے تیار کر لیا ہے۔
ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ گروہ حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل کو جنگ کے میدان میں ’حیرت‘ ہو گی۔

خیال رہے کہ حزب اللہ کا 2 مارچ سے اسرائیل کے ساتھ حملوں کا تبادلہ جاری ہے، حزب اللہ نے ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کے بعد اسرائیل پر فضائی حملے کیے تھے۔

دوسری جانب اسرائیل بھی لبنان پر بھاری بمباری کر رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی پالیسی کو دھچکا  !عدالتی فیصلہ آگیا