امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی پالیسی کو دھچکا  !عدالتی فیصلہ آگیا

Mar 14, 2026 | 10:28:AM
امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی پالیسی کو دھچکا  !عدالتی فیصلہ آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی وفاقی عدالت نے چیئرمین فیڈرل ریزرو جیروم پاؤل کے خلاف جاری حکومتی تحقیقات کو مسترد کر دیا، عدالت کے اس فیصلہ سے صدر ٹرمپ کی معاشی پالیسی کو دھچکا پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وفاقی عدالت نے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف ایک اور بڑا فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین فیڈرل ریزرو، جیروم پاؤل کے خلاف جاری حکومتی تحقیقات کو مسترد کر دیا۔

عدالت نے محکمہ انصاف کی جانب سے جیروم پاؤل کو جاری کیے گئے سمن بھی منسوخ کر دیئے ہیں۔

وفاقی جج نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ حکومت نے سیاسی مقاصد کے لیے مرکزی بینک پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی اور انتظامیہ نے شرح سود میں کمی کروانے کے لیے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کو نشانہ بنایا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ جیروم پاؤل کے خلاف تحقیقات کی قانونی حیثیت ثابت نہیں ہو سکی۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ عدالت کے اس فیصلے سے صدر ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کسی صورت مسلم ممالک خاص طور پر سعودی عرب کو ٹارگٹ نہ کرے:رانا ثناءاللہ

دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے عدالتی فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی سینیٹرز کے اعتراضات کے باعث نئے چیئرمین فیڈرل ریزرو کی تعیناتی کا عمل پہلے ہی التوا کا شکار ہے۔

اس صورتحال پر پاکستانی نژاد امریکی رہنماؤں کی رائے بھی منقسم ہے، ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ جیروم پاؤل جان بوجھ کر صدر ٹرمپ کی معاشی اصلاحات اور پالیسیوں کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

ڈاکٹر آصف ریاض قدیر نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ فیڈرل ریزرو جیسے خود مختار ادارے پر دباؤ ڈالے۔