اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن،7 ملزمان گرفتار

Mar 14, 2026 | 09:26:AM
اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن،7 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ارشاد قریشی)انسدادِ منشیات فورس  نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں 6 کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 156.7 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔

ڈی جی خان کے قریب سخی سرور روڈ سے 2 کلو آئس، سیالکوٹ ڈرائی پورٹ چوک سے 300 گرام چرس اور ہری پور قراقرم ہائی وے سے 500 گرام چرس برآمد کی گئی۔

 ملزمان نے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

شیخوپورہ کے قریب کوٹ عبدالمالک ٹول پلازہ سے گاڑی سے 114 کلو چرس اور 37 کلو افیون برآمد کر کے ملزم گرفتار کیا گیا۔

گجرات گلیانہ روڈ سے 1.2 کلو چرس اور 500 گرام افیون جبکہ پشاور ریلوے لائن روڈ سے 1 کلو چرس برآمد ہوئی۔

ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں چلنے والی میٹرو بسوں کے کرایوں میں 33 فیصد اضافہ