وزیراعظم کی محمد ریاض کو پسند کے وفاقی ادارے میں ملازمت دینے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹبالر محمد ریاض نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا اور انہیں کھیل جاری رکھنے اور فٹبال کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔
یہ بھی پڑھیں:قوم اپنی بہادر افواج کیساتھ،دہشتگردی کیخلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا:بلاول بھٹو
وزیرِ اعظم نے محمد ریاض کو پسند کے وفاقی ادارے میں ملازمت دینے کی بھی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ کھلاڑیوں کو سہولتیں اور وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آپ قوم کے ہونہار کھلاڑی ہیں اور آپ کا ٹیلنٹ ضائع ہونے نہیں دیں گے۔