پی پی 109 فیصل آباد میں ووٹوں کی گنتی مکمل، ظفر اقبال ناگرہ کی فتح برقرار

Mar 14, 2024 | 20:47:PM
پی پی 109 فیصل آباد میں ووٹوں کی گنتی مکمل، ظفر اقبال ناگرہ کی فتح برقرار
کیپشن: مسلم لیگ ن لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فیصل آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 109 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہو گئی،لیگی ایم پی اے ظفر اقبال ناگرہ کی فتح برقرار ہے۔
ہارنے والے امیدوار حافظ عطا اللہ کی درخواست پر دوبارہ گنتی کی گئی ،ریٹرننگ افسر رﺅف احمد نے دوبارہ گنتی کروائی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی اے ظفر اقبال ناگرہ کے ووٹوں میں اضافہ ہوگیا ،ظفر اقبال ناگرہ کی لیڈ4985 ووٹوں تک پہنچ گئی ،اس سے قبل ظفر اقبال ناگرہ 353 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے ۔الیکشن کمیشن حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو 48 گھنٹوں میں دوسرا بڑا جھٹکا