این اے 81 گوجرانوالہ، ووٹوں کی دوبارہ گنتی، ن لیگی امیدوار کامیاب قرار

Mar 14, 2024 | 17:54:PM
این اے 81 گوجرانوالہ، ووٹوں کی دوبارہ گنتی، ن لیگی امیدوار کامیاب قرار
کیپشن: بلال اعجاز، ،اظہر قیوم ناہرہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا)گوجرانوالہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 81 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے اظہر قیوم ناہرہ کامیاب قرار پائے ۔
تفصیلات کے مطابق این اے81 کے نتائج کو ن لیگ کے امیدوار اظہر قیوم ناہرہ نے چیلنج کیا تھا،الیکشن کمیشن نے 75 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا ،ری کاؤنٹنگ میں مسلم لیگ ن کے اظہر قیوم ناہرہ 3197ووٹ سے کا میاب قرار پائے،دوبارہ گنتی میں اظہر قیوم ناہرہ نے ایک لاکھ دس ہزار 57 ووٹ حاصل کئے،پی ٹی آئی نے حمایت یافتہ آزاد امیدواربلال اعجاز نے ایک لاکھ 6 ہزار 860 ووٹ حاصل کئے اور دوسرے نمبر پر رہے ۔
ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں کامیابی پر لیگی کارکنوں نے خوب جشن منایا،کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ۔
یاد رہے کہ8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی نے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بلال اعجاز 7 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہوئے تھے، عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ رانا بلال اعجاز نے1 لاکھ17 ہزار 7 سو 17 ووٹ لےکر میدان مارا تھا، ن لیگ کے اظہر قیوم ناہرا نے 1 لاکھ 9 ہزار 9 سو 26 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا، دیگر کرنسیوں کابھی روپے کو رگڑا