بشریٰ بی بی کیخلاف گوجرانوالہ اور بہاولنگر میں مقدمات درج

Nov 23, 2024 | 18:10:PM
بشریٰ بی بی کیخلاف گوجرانوالہ اور بہاولنگر میں مقدمات درج
کیپشن: بشریٰ بی بی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا اقبال زاہد)سعودی عرب سے متعلق متنازع بیان پر گوجرانوالہ اور بہاولنگر میں بھی بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف مقدمہ درج  کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ سول لائن میں شہری کاشف ہدایت کی مدعیت میں درج کیا گیا ،مقدمہ ملک میں مذہبی انتشار پھیلانے،مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے اور پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ۔

مقدمہ متن میں کہا گیا ہے کہ  بشریٰ بی بی نے پاکستان اور سعودی عرب کی جذباتی وابستگی کو ٹھیس پہنچائی ہے،بشریٰ بی بی نے اشتعال انگیز بیان دیکر دو ممالک کے درمیان تعلقات پر ضرب لگائی ہے،بشری بی بی کے بیان سے مذہبی منافرت کو ہوا ملی۔

دوسری جانب بہاولنگر میں بھی بشریٰ بی بی پر مقدمہ درج  کر لیاگیا،تھانہ سٹی بی ڈویژن نے مقدمہ شہری آصف کی مدعیت میں درج کیا،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی نے جھوٹا بیان دیکر پاکستانیوں کے جذبات مجروح کئے،سابق آرمی چیف پر بشری بی بی نے غلط الزام لگائے۔

 یہ بھی پڑھیں:انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کی سابقہ ایم این اے نفیسہ خٹک سے متعلق فیصلہ سنا دیا