آزادکشمیرمیں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد ، معمولات زندگی رواں دواں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )مظفرآبادسمیت آزادکشمیربھرمیں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد کر دی گئی ، امن وامان کی صورتحال خراب کرنےوالےعناصرکےناپاک عزائم خاک میں مل گئے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں امن خراب کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں، کشمیر کے باسیوں نے امن خراب کرنے والوں کی ایک نہ سنی ۔
مظفرآباد، میرپور، بھمبر،کوٹلی سمیت آزادکشمیرکے دیگراضلاع میں معمولات زندگی رواں دواں رہی ۔
تمام اضلاع میں کاروباری مراکز اور بازار معمول کےمطابق کھلے رہے ۔
یہ بھی پڑھیں:آندھی اوربارشوں سے کتنانقصان ہوا؟پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی
شہری روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہیں، ٹریفک کی آمد ورفت بھی جاری ہے۔
آزادکشمیر کےعوام نے احتجاج کی کال مستردکرکےپرامن اور باشعور شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ۔۔