ایرانی فوج نے امریکی صدر کا آج ڈیل پر دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا

Jun 14, 2026 | 08:43:AM
ایرانی فوج نے امریکی صدر کا آج ڈیل پر دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )ایرانی فوج نے امریکی صدر ٹرمپ کا آج ڈیل پر دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب فورس کا کہنا ہے کہ ایرانی مذاکرات کار اتوار کو کسی معاہدے پر دستخظ نہ کرنے کا بتا چکے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے مطابق صدر ٹرمپ معاہدے پر دستخط کی تقریب اپنی سالگرہ کی وجہ سے 14 جون کو کرنا چاہتے ہیں، بیان کے مطابق ٹرمپ اس موقع کو علامتی اہمیت دے کر  اپنی ذاتی تشہیر کا پروگرام بنا رہے ہیں۔

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ایران کیساتھ امن معاہدے پر دستخط آج ہوں گے، معاہدے پر دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز سب کے لیے کھُل جائے گی، جب سکون ہوجائے گا تو مناسب وقت پر جا کر جوہری مواد کی باقیات حاصل کرلیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ٹرمپ نے کہا تھا کہ امید ہے یہ سارا عمل جلد اور آسانی سے مکمل ہو جائے گا، امریکا ایران اور پورے مشرق وسطیٰ کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے کے منتظر ہے۔