عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کی خبروں کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی۔
برطانوی خام تیل 3 فیصد سستا ہوگیا، جس کی نئی قیمت 87 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے، اسی طرح امریکی خام تیل بھی 3 فیصد سستا ہوکر 85 ڈالر پر آگیا۔
متحدہ عرب امارات کا مربن کروڈ آئل 5 فیصد سستا ہونے کے بعد 83 ڈالر فی بیرل کے حساب سے فروخت ہونے لگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی کے ساتھ نیچے آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی سیاست میں ہلچل!روس اور برطانیہ میں نئی محاذ آرائی