ملتان:چوری کی واردات میں ملوث 2گھریلو ملازمین گرفتار، 20لاکھ نقدی، 55تولے سونا برآمد 

Jun 14, 2025 | 23:00:PM
ملتان:چوری کی واردات میں ملوث 2گھریلو ملازمین گرفتار، 20لاکھ نقدی، 55تولے سونا برآمد 
کیپشن: ملتان:چوری کی واردات میں ملوث 2گھریلو ملازمین گرفتار، 20لاکھ نقدی، 55تولے سونا برآمد 
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن ملک)ملتا ن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ قادر پورراں کی حدود میں چوری کرنے والے 2گھریلو ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

 اس حوالے سے سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے بتایا کہ چند روز قبل گھر میں دو کروڑ سے زائد کی واردات سرزد ہوئی، 55تولہ سونا اور 20 لاکھ نقدی چوری ہوئی، سب مال برآمد کر لیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ گھر میں چوری کرنے والے ملازمین کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد مکمل کارروائی کا آغاز کیا گیا، چار روز کے اندر تمام ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹی گئی رقم برآمد کی، گھر کے ملزمان ہی اس ساری چوری میں ملوث تھے جنھوں نے پلاننگ کی تھی، گھر والے باہر گئے تو پیچھے ملزمان نے چوری کی واردات سرزد کی۔

سی پی او ملتان جناب صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز ذنیر احمد چیمہ، ایس پی گلگشت سیف اللہ گجر اور ڈی ایس پی صدر سرکل علم دین کی زیر نگرانی ایس ایچ او قادر پورراں محمد علی یزدانی نے سب انسپکٹر مہر وحید حسین سمیت ملازمین اور آئی ٹی ٹیم کے ہمراہ تیز رفتار پیش رفت کرتے ہوئے گھریلو چوری کی بڑی واردات میں ملوث 2ملزمان کو بڑی مہارت اور کامیابی کے ساتھ صرف چار دن میں ٹریس کر کے گرفتار کیا، اللہ دتہ والد حق نواز اور آصف ولد اکرم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ٰیہ بھی پڑھیں :مریم نواز لوگوں کو خواب دکھا نہیں رہیں بلکہ پورے کر رہی ہیں، عظمیٰ بخاری