مریم نواز لوگوں کو خواب دکھا نہیں رہیں بلکہ پورے کر رہی ہیں، عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز 16 ماہ سے لوگوں کو خواب نہیں دکھا رہیں بلکہ ان کے خواب پورے کر رہی ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ آپ لوگ تسلیم کرتے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز ڈیلیور کر رہی ہیں۔ اور لوگوں کو ریلیف دے رہی ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے آپ سمبڑیال میں جا کر مریم نواز کی حکومت کا نتیجہ دیکھ کر آئے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ ابھی پیش نہیں ہوا۔ اور اس کو مسترد پہلے ہی کر رہے ہیں۔ جو شخص اپنی سیٹ نہیں جیت سکا وہ ہمیں لیکچر مت دے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کچھ بتانے اور دکھانے کو ہو تو سال ڈیڑھ سال کافی ہوتا ہے۔ لیکن اگر نہ کچھ بتانے اور نہ کچھ چھاپنے کو ہو تو پھر 16 سال بھی کم پڑ جاتے ہیں۔