کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا کی اسرائیل اور ایران سے مذاکرات اور امن کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے اسرائیل اور ایران سےمذاکرات و امن کی کوششوں کی اپیل کردی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایران اور اسرائیل سے تحمل اور بات چیت کا مطالبہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے حکام سے مکالمےاور عقل ودانش سےکام لینےکی اپیل کی ہے۔
پوپ لیو نے کہا کہ دنیا کو ایٹمی خطرے سے محفوظ بنانا باہمی احترام اور مکالمے سے ہی ممکن ہے،کسی کو بھی دوسرے کے وجود کو خطرے میں ڈالنے کا حق نہیں، ایسے نازک لمحے میں ذمہ داری اور عقل سےکام لینےکی بھرپوراپیل دہراتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کی ذمہ داری ہےکہ امن کے لیے کردار ادا کریں، مفاہمت کی راہیں تلاش کریں، ایسےحل پیش کریں جو ہرفردکے لیے سلامتی اور وقار کی ضمانت ہوں۔