مخصوص نشستوں کا کیس؛کے پی حکومت کی فریق بننے کی درخواست دائر
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)کے پی حکومت نے مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نظرثانی کیس میں صوبائی حکومت اور سپیکر صوبائی اسمبلی لازم فریق ہیں،درخواست گزاروں نے جان بوجھ کر فریق نہیں بنایا، کیس کے فیصلے سے صوبائی حکومت کے بنیادی حقوق اور مفادات وابستہ ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں تیزہواؤں کیساتھ بارش،ژالہ باری , محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا