فیٹف اجلاس : پاکستان کو گرے لسٹ کے بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) اجلاس میں پاکستان کیخلاف بھارتی کوششیں ناکام رہیں اور پاکستان عالمی اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی سفارتی وفد پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں شامل کروانے کی کوشش کرتا رہا لیکن فیٹف نے اس کے برعکس فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ کے بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اجلاس میں چین نے پاکستان کو ریلیف دینے کیلئے وکالت کی جبکہ ترکی اور چاپان نے بھی پاکستان کی حمایت کی،دوسری طرف بھارت اسرائیل کی مدد سےایف اے ٹی ایف کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی کوشش کرتا رہا لیکن رکن ممالک نے بھارتی منفی پروپیگنڈے کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا۔
واضح رہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارتی سفارتی وفود نے مختلف ممالک میں پاکستان کےخلاف زہر افشانی کی ہے لیکن کسی ملک نے بھی بھارتی سفارتی وفد کے بیانیے کو پذیرائی نہیں دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا جہاز گوادربندرگاہ پر لنگر انداز
دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کو عالمی سطح پر ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑاہے، عالمی بینک نے پاکستان میں ریکوڈک منصوبے کیلئے قرض کی منظوری دیدی ہے۔