افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا جہاز گوادربندرگاہ پر لنگر انداز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا بحری جہاز کامیابی سے گوادر بندرگاہ پر پہنچ گیا۔
جہاز 20 ہزار ٹن کھاد لے کر گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا ہے،یہ فروری کے بعد دوسرا افغان ٹرانزٹ جہاز ہے جو گوادر کے ذریعے ہوا۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،گوادر پورٹ خطے کے لیے اہم تجارتی گیٹ وے بنتا جا رہا ہے، گوادر کے ذریعے افغانستان کی عالمی منڈیوں تک رسائی بہتر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کامزید کہناہے کہ تجارتی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ پاکستان اور افغانستان کے باہمی تعلقات کو مضبوط کر رہا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ گوادر کے استعمال سے ٹرانزٹ اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔