بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

Jun 14, 2025 | 16:07:PM
بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 16 جون کو درخواستوں پرسماعت کرے گا ، رجسٹرار آفس نے کیسز کی کازلسٹ  بھی جاری کردی ہے اور عدالت نے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرلیا ہے۔ 

 بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے ضمانتیں دائر کررکھی ہیں جس میں  جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نرسنگ کونسل کی صدر فرزانہ ذوالفقار کی تعیناتی کالعدم قرار

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ سے کوئی تعلق نہیں ہے ، پولیس نے سیاسی بنیادوں پر مقدمات میں نامزد کیا ہے، ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ضمانتیں خارج کیں۔ درخواست گزار  نے استدعا کی کہ عدالت ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرے۔