سعودی عرب میں 18 پاکستانی عازمین حج کاانتقال ، جنت البقیع میں تدفین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں حج کے دوران 18 پاکستانی عازمین حج انتقال کر گئے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں، جن میں زیادہ تر بزرگ شہری تھے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی حجاج کرام کی اموات دل کا دورہ اور مختلف بیماریوں کے باعث ہوئیں، تمام جاں بحق افراد کو مدینہ منورہ میں واقع قبرستان جنت البقیع میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی حج کے دوران 35 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے تھے، جن میں بڑی تعداد ضعیف العمر افراد کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے تک اضافے کا امکان
وزارت مذہبی امور کی جانب سے وفات پانے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ حج کے دوران پاکستانی حجاج کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے۔