میئر اور ڈپٹی میئر کراچی انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ، انتخابی دنگل کل سجے گا

Jun 14, 2023 | 21:47:PM
میئر اور ڈپٹی میئر کراچی انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ، انتخابی دنگل کل سجے گا
کیپشن: مرتضیٰ وہاب، حافظ نعیم الرحمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں،کراچی کی سب سے بڑی سیٹ پر انتخابی دنگل کل سجے گا۔
پیپلزپارٹی کے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب میئر کراچی کی نشست کے مضبوط امیدوار ہیں،آرٹس کونسل آڈیٹوریم میں انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے کہاکہ نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہم نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں ،کل کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو آڈیٹوریم میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کا مزید کہناتھا کہ سٹی کونسل کے 366 اراکین کل اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما افغانستان میں روپوش؟ وزیر اطلاعات نے اہم انکشاف کر دیا