کیا پی ٹی آئی رہنما افغانستان میں روپوش ہیں؟

Jun 14, 2023 | 19:52:PM
کیپشن: ویڈیو بشکریہ اردو نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخواء کے نگراں وزیر اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سوات کے رہنماؤں کا افغانستان میں روپوش ہونے کا امکان ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات فیروز جمال نے کہا کہ تحریک انصاف سوات کے رہنماؤں کا افغانستان میں نیٹ ورک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

فیروز جمال کے مطابق نوجوانوں کو گمراہ کرکے پی ٹی آئی کے رہنما خود چھپ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے نگراں حکومت کے ترجمان  بیرسٹر فیروز جمال نے مؤقف اختیار کیا کہ بعض رہنماؤں کا افغانستان میں روپوش ہونے کا امکان ہے کیونکہ ان کی پارٹی کے بعض لوگوں کے افغانستان میں اچھے تعلقات  ہیں۔ انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ سوات کے رہنماؤں کے اس نیٹ ورک کے ساتھ روابط  ہیں، وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 9 مئی کے واقعات میں ملوث نامعلوم افراد کون تھے؟
نگراں وزیر کے خیال میں افغانستان میں پی ٹی آئی کے ایسے لوگوں کا تعاون کرنے والے موجود ہیں تاہم بہت جلد سب کو  گرفتار کر لیا جائے گا۔
اس سے قبل خیبرپختونخواء کے سابق وزیر کامران بنگش نے 20 مئی کو اردو نیوز سے بات کرتے ہوئےکہا تھا کہ منظرعام پر نہ آنا ان کی سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہے، وہ اپنی پارٹی قیادت سے رابطے میں ہیں اور حالات کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے۔