ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

Jun 14, 2023 | 21:14:PM
ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
کیپشن: موسم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا،تاہم دیر، چترال ،مالاکنڈ،کوہستان ، کرم ،ایبٹ آباد،مانسہرہ،بالاکوٹ، پشاور، کوہاٹ، میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،بنوں ،کرک،وزیرستان،ڈی آئی خان اور گرد و نواح میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، مری ،گلیات، خطہ پوٹھوہار ،نارووال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،لاہور،ساہیوال، اوکاڑہ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،حافظ آباد، قصور، میانوالی،لیہ، بھکر،نور پورتھل، خوشاب، ملتان، ڈیرہ غازی خان میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،اس کے علاوہ راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،لیکن چند مقا مات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری کا امکان ہے ۔
 محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،بارکھان ، خضدار،لسبیلہ ، پنجگور،ڑوب، گوادر، پسنی، اورماڑہ، اوتھل ، بیلہ، خاران، مکران اور آواران میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چند مقامات پرژالہ باری کا بھی امکان ہے ، سندھ کیٹی بندر، سجاول، ٹھٹھہ،گھارو،بدین ، کراچی، میر پور خاص، مٹھی، جھڈو، ڈگری میں شدید آندھی شدید گرد آلود ہوائیں چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، حیدر آباد،سانگھڑ، مٹیاری، ٹنڈو اللہ یار، ٹندو محمد خان، جامشورو، نگرپارکر،عمر کوٹ، ڈپلو اور اسلام کوٹ میں شدید آندھی شدید گرد آلود ہوائیں چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، کہیں کہیں پر شدید سے شدید تر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق سکھر ، خیرپور ، گھوٹکی، نوشہرو فیروز ، شہید بے نظیر آباد ، جیکب آباد ، کشمور میں گرد آلود ہوائیں چلنے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، لاڑکانہ ، قمبر شہدادکوٹ اور شکارپور میں گرد آلود ہوائیں چلنے آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی پرواز تھم گئی ، روپے نے بڑا رگڑا دے دیا