سونے کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا

Jun 14, 2023 | 18:52:PM
Gold, Price, Reverse Gear, Installed, 24 News
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) معاشی اعشاریوں سے پریشان پاکستانی شہریوں کے ارمان پورے ہونے کا وقت قریب آتا دیکھائی دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت  میں 2500 روپے تک کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 19 ہزار روپے کا ہو گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:امریکی کمپنی شیل پٹرولیم نے پاکستانیوں کو بری خبر سنا دی

 واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر سستا ہوکر 1948 ڈالر فی اونس تک گرگیا ، پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 2143 روپے کمی آئی ہے ، اس طرح 10 گرام سونا 1 لاکھ 87 ہزار 757روپے کا ہوگیا ، ایک تولہ چاندی 100 روپے سستی ہوکر 2550 روپے پر آگئی۔