امریکی کمپنی شیل پٹرولیم کا پاکستان سے جانے کا فیصلہ

Jun 14, 2023 | 18:10:PM
امریکی کمپنی شیل پٹرولیم کا پاکستان سے جانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی کمپنی شیل پٹرولیم نے پاکستان سے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے شیئر فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شیل پیٹرولیم کمپنی ( ایس پی سی او )، شیل گروپ کی پیرنٹ کمپنی ہے جو 77 فیصد مقامی آپریشنز کی مالک ہے۔ کمپنی کو 2022 میں ایکسچینج ریٹ، پاکستانی روپے کی قدر میں کمی، اور واجب الاداوصولیوں کی وجہ سے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

ایس پی ایل نے سٹاک ایکسچینج کیلئے جاری کے جاری کئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شیل پاکستان لمیٹڈ (ایس پی ایل)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 14 جون 2023 کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں اپنے شیئر ہولڈنگ کو فروخت کرنے کے ارادے سے مطلع کیا تھا۔

خیال رہے 4 مئی کو شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال 2023 کی پہلی سہہ ماہی کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔

جس میں بتایا گیا تھا کہ کمپنی نے سہہ ماہی کے دوران 4762 ملین روپے کا بعد از ٹیکس کا نقصان اٹھایا تھا جبکہ گذشتہ برس اسی عرصے میں کمپنی کو 2076 ملین کا بعد از ٹیکس منافع ہوا تھا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اسی عرصے میں روپے کی قدر میں کمی ، مہنگائی میں اضافے اور مائیکرواکنامک میں غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی، مسلسل اقتصادی چیلنجوں کے نتیجے میں اس شعبے میں بھی سرگرمیوں کی رفتار سست رہنے کے ساتھ طلب میں کمی اور کمپنی کے لیے سیکیورٹی کی فراہمی کو بھی خطرات لاحق ہوئے۔