چینی کار ساز کمپنی ’’چیری ‘‘ کیجانب سے گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Apr 18, 2024 | 01:11:AM
چینی کار ساز کمپنی ’’چیری ‘‘ کیجانب سے گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) گاڑیوں کے شوقین افراد کو چینی کار ساز کمپنی ’چیری ‘ نے پاکستان میں اپنی دوسری سالگرہ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چینی کار ساز کمپنی چیری نے پاکستان میں اپنے آپریشن کے 2 سال مکمل ہونے پر کراس اوور ایس ایو وی ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں کمی کا اعلان کیاہے، چینی کار ساز کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیری نے پاکستان میں اپنے آپریشن کے 2 سال مکمل کرلئے ہیں اور اس عظیم سنگ میل کو عبور کرنے پر ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

 کمپنی کی جانب سے ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں 8 لاکھ 49 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 95 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں کمی کا اطلاق 17 اپریل 2024 سے ہوگا،کمپنی کی جانب گاڑی کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : تمام وزارتوں کوغیراستعمال شدہ فنڈز سرنڈرکرنےکاحکم